چینی آئی پی پیز کو ادائیگی نہیں کی جائے گی آئی ایم ایف نے گارنٹی مانگ لی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
چینی آئی پی پیز کو ادائیگی نہیں کی جائے گی آئی ایم ایف نے گارنٹی مانگ لی
چینی آئی پی پیز کو ادائیگی نہیں کی جائے گی آئی ایم ایف نے گارنٹی مانگ لی

 نئے قرض پروگرام سے چینی آئی پی پیز کو پاکستان ادائیگی نہیں کرے گا۔ آئی ایم ایف نے گارنٹی مانگ لی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان پر چینی آئی پی پیز کے ساتھ معاملات طے کرنے کیلئے دباؤ ڈال دیا۔ پاکستان نے چینی آئی پی پیز کو 550 ارب روپے کے واجبات ادا کرنے ہیں۔

ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم چینی قیادت سے آئی پی پیز کے ساتھ معاملہ حل کرنے کی درخواست کریں گے۔ آئی ایم ایف گارنٹی چاہتا ہے کہ نئے پروگرام سے چینی آئی پی پیز کو ادائیگی نہیں کی جائے گی۔

آئی ایم ایف چینی کمپنیوں کے قرض ادائیگی کی ری شیڈولنگ کا مطالبہ کر رہا ہے۔ آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان چینی حکومت سے قرض ادائیگی پانچ سال مؤخر کرانے کیلئے مذاکرات کرے۔

تاہم دوسری جانب چینی آئی پی پیز واجبات کی ادائیگی تک مذاکرات پر تیار نہیں۔ واجبات کے باعث حکومت چینی کمپنیوں کو پاور ٹیرف میں کمی پر بھی قائل نہیں کر سکی۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *