چین کے نئے ہائپر سونک گلائیڈ میزائل کی  دفاعی مارکیٹ میں ہلچل 

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
چین کے نئے ہائپر سونک گلائیڈ میزائل کی  دفاعی مارکیٹ میں ہلچل 
چین کے نئے ہائپر سونک گلائیڈ میزائل کی  دفاعی مارکیٹ میں ہلچل 

(ویب ڈیسک ) چین کے نئے ہائپر سونک گلائیڈ میزائل  نے  دفاعی مارکیٹ میں ہلچل  مچا دی ہے۔

چینی ایرو اسپیس کمپنی لِنگ کانگ تیان شِنگ نے نیا ہائپرسونِک گلائیڈ میزائل متعارف  کرادیا ہے جس کی رینج 1300 کلومیٹر ہے۔یہ آواز کی رفتار سے 7 گنا زیادہ تیز ہے جب کا اس میزائل کا نام YKJ-1000 ہے تاہم اسے ’سیمنٹ کوٹِڈ میزائل‘ بھی کہا جارہا ہے۔اس کی وجہ اس کی حرارت برداشت کرنے والی بیرونی تہہ میں فوم کنکریٹ جیسے عام تعمیراتی مواد استعمال کیے گئے ہیں۔

چینی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس میزائل کی فی یونٹ قیمت صرف 99 ہزار امریکی ڈالر تک ہوسکتی ہے۔ اس میزائل  کو تباہ کرنے کیلئے لانچ کیے جانے والے ایک امریکی SM-6 نیول انٹرسیپٹر میزائل کی قیمت تقریباً 41 لاکھ ڈالر ہے یعنی ایک YKJ-1000 کی قیمت سے 40 گنا زائد جبکہ امریکی تھاڈ میزائل ڈیفنس سسٹم کے ایک انٹر سیپٹر کی قیمت 1 کروڑ 20 لاکھ سے 1 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک ہے۔

چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ  اس کم لاگت حملہ آور میزائل اور مہنگے دفاعی نظاموں کے درمیان یہ بڑا فرق مستقبل میں جنگی حکمت عملی کا توازن بدل سکتا ہے۔

ایک عسکری تجزیہ کار وی ڈونگ شو  نے چین کے سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے  کہا کہ اگر یہ میزائل بین الاقوامی دفاعی منڈی میں متعارف ہوتا ہے تو  اس کی اچھی مانگ ہوگی۔ بہت سے ممالک اب تک اپنے ہائپرسونک میزائل تیار نہیں کر پائے ہیں، ایسے میں طویل رینج، زیادہ تباہ کن صلاحیت  رکھنے والا یہ سستا میزائل عالمی مارکیٹ میں تیزی سے مقبول ہوسکتا ہے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *