چین کے چانگ ای 6 قمری مشن نے ایک اور اہم مرحلہ سر کرلیا۔ چانگ ای 6 مشن چاند کی سطح سے مٹی اور چٹانوں کے سیمپل لے کر زمین کی جانب روانہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق چانگ ای 6 مشن کا لینڈر چاند کی سطح سے بلند ہو کر اوربٹر سے جا ملا۔ چاند پر جاری تحقیقات کے حوالے سے انسانی تاریخ کا اہم ترین مرحلہ، نمونوں کا حصول اور زمین کی جانب واپسی ہے۔
چانگ ای 6 مشن قمری نمونے لے کر 25 جون کے قریب زمین پر واپس پہنچے گا۔ چانگ ای 6 مشن میں شامل پاکستان کا قمری سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھی اپنے مدار میں موجود ہے۔