چیک ری پبلک : یونیورسٹی میں فائرنگ 15 افراد ہلاک

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
چیک ری پبلک : یونیورسٹی میں فائرنگ 15 افراد ہلاک

چیک ری پبلک : یونیورسٹی میں فائرنگ، 15 افراد ہلاک

پراگ (ڈیلی پاکستان آن لائن)یورپی ملک چیک ری پبلک کی یونیورسٹی میں فائرنگ سے 15افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چیک ری پبلک کے دارالحکومت پراگ کی ایک یونیورسٹی میں فائرنگ سے15 افراد ہلاک اور کم از کم 30 افراد زخمی ہوئے، واقعے کے بعد یونیورسٹی کو خالی کرالیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں حملہ آور مارا گیا۔
پراگ ریسکیو سروس نے تصدیق کی ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں حملہ آور سمیت 15 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 30 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے 11 کی حالت تشویشناک ہے۔حکام کے مطابق کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
چیک ری پبلک کے وزیراعظم پیٹر فیالا نے اپنے تمام شیڈول پروگرام منسوخ کردیے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *