ڈاکٹر محمد طاہر القادری کل آئرلینڈ جائیں گے کانفرنس سے خصوصی خطاب اوراہم شخصیات سے ملاقاتوں کا امکان

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
ڈاکٹر محمد طاہر القادری کل آئرلینڈ جائیں گے کانفرنس سے خصوصی خطاب اوراہم شخصیات سے ملاقاتوں کا امکان

ڈبلن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کل ( 25 فروری )  سےڈبلن آئرلینڈ کا اپنا پہلا 4روزہ تحریکی و تنظیمی دورہ کریں گے۔

“جنگ ” کے مطابق  تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے سنیئر نائب صدر رضوان احمد طور نے بتایا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری اپنے اس4 روزہ دورے کے دوران تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے رفقاء و اراکین وابستگان ،آئرش پارلیمنٹیرینز ،سینٹرزکے علاوہ آئرلینڈ کی مختلف سیاسی ،سماجی اور مذہبی تنظیمات کے قائدین سے خصوصی ملاقاتیں بھی کریں گے جبکہ ایک عظیم الشان کانفرنس سے خصوصی خطاب بھی کریں گے ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بالخصوص اس دیار غیر میں بسنے والے والدین اور ان کے یہاں پروان چڑھنے والی نسلوں کی تعلیم و تربیت کے لیے یہ کانفرنس ایک مشعل راہ ثابت ہوگی۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *