ڈراموں میں ظالم سسرال کے علاوہ کچھ نہیں دکھایا جارہا، عفت عمر
لاہور(فلم رپورٹر) معروف اداکارہ عفت عمر نے کہا ہے کہ ہمارے ڈراموں میں مظلوم عورت اور ظالم سسرال کے علاوہ کچھ نہیں دکھایا جارہا ۔ ایک انٹرویو میں ڈراموں میں اداکاری نہ کرنے کے حوالے سے عفت عمر نے کہا کہ انہیں ایسے کردار مل ہی نہیں رہے ، جو انہیں اداکاری کے لئے اکسائے، آپ کو خود بھی وہ کام نہیں کرنا چاہیے جس پر آپ تنقید کریں۔ اس لئے بہتر یہی ہے کہ آپ کنارہ کشی اختیار کرلیں۔عفت عمر نے کہا کہ وہ اب جس عمرمیں ہیں، اس کے لئے بہت ہی کم کردار لکھے جاتے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ ہماری کہانیاں ایسی ہوچکی ہیں کہ ہم مظلوم اور روتی ہوئی عورت اور ظالم سسرال دکھانے کے کچھ کرہی نہیں رہے۔