ڈکی بھائی کی سپرداری درخواست پر NCCIA کو 15 دسمبر تک رپورٹ جمع کرانے کا حکم

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
ڈکی بھائی کی سپرداری درخواست پر NCCIA کو 15 دسمبر تک رپورٹ جمع کرانے کا حکم
ڈکی بھائی کی سپرداری درخواست پر NCCIA کو 15 دسمبر تک رپورٹ جمع کرانے کا حکم



لاہور: لاہور کی ضلع کچہری نے یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور اے ٹی ایم کارڈز کی سپرداری سے متعلق دائر درخواست پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کیس کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت NCCIA کے وکیل نے ایک بار پھر رپورٹ جمع کرانے کے لیے مہلت طلب کی، جس پر عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے 15 دسمبر تک رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ لاہور ہائی کورٹ پہلے ہی جوئے کی ایپس کی پروموشن کے مقدمے میں ڈکی بھائی کی درخواستِ ضمانت منظور کر چکی ہے۔ عدالت نے انہیں 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *