ڈیجیٹل فائروال: سوشل میڈیا کو

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
ڈیجیٹل فائروال: سوشل میڈیا کو

ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پر لگام ڈالنے کیلئے فائر وال کی تنصیب کے فیصلے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ حکومت پاکستان نے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنیوالی کمپنیوں کو راضی کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فائر وال خصوصی فیچر ڈیپ پیکٹ انسپکشن کی صلاحیت کی حامل ہوگی۔ ڈیپ پیکٹ انسپکشن سے ڈیٹا کی لیئر7 تک دیکھا جاسکے گا۔ ڈیپ پیکٹ انسپکشن سے سوشل میڈیا ڈیٹا کو فلٹر کیا جاسکے گا۔ فائر وال، اپلیکیشن کے بجائے آئی پی لیول پر ڈیٹا بلاک کرسکے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فائر وال سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ پوائنٹس کی نشاندہی کرسکے گی۔ اور ان پروپیگنڈا پوائنٹس اور آئی ڈیز کو بلاک کرنے کی صلاحیت رکھے گی۔ فائر وال کی تنصیب کیلئے یوز کیسز کا تبادلہ بھی کرلیا گیا ہے۔

نیشنل فائروال: “یوٹیوب پر بات کرنے سے قبل ضمانت کا بندوبست کرلیں”

ذرائع کے مطابق انٹرنیٹ سروس فراہم کرنیوالی کمپنیوں پر فائروال نصب ہوگی۔ فائر وال کی تنصیب کی کچھ قیمت حکومت پاکستان ادا کرے گی۔ فائروال کی باقی قیمت انٹرنیٹ سروس فراہم کرنیوالی کمپنیاں ادا کریں گی۔

پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنیوالی کمپنیوں کو راضی کرلیا:

پی ٹی اے ذرائع نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ سروس فراہم کرنیوالی کمپنیاں غیرقانونی مواد روکنے کی پابند ہیں۔ کمپنیاں لائسنس کی شق کے مطابق ایسے مواد کی روک تھام کیلئے اقدامات کی پابند ہیں۔

وزارت آئی ٹی نے مؤقف اپنایا ہے کہ فائر وال کی تنصیب پی ٹی اے کا دائرہ اختیار ہے۔ تاہم پی ٹی اے نے فائر وال کی تنصیب کے حوالے سے مؤقف دینے سے گریز کیا ہے۔

ترجمان پی ٹی اے نے کئی دن گزرنے کے باوجود کوئی جواب نہیں دیا۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *