ڈیرہ اسماعیل خان: سیکیورٹی فورسز نے چنڈا چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
ڈیرہ اسماعیل خان: سیکیورٹی فورسز نے چنڈا چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا

خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے چنڈا چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا۔ ڈی آئی خان چونڈا چیک پوسٹ پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں پولیس کی جوابی فائرنگ سے متعدد دہشتگردوں کو فرارہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رات گئے چنڈا چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کیا مگر پولیس نے دہشت گردوں کو حملہ کرنے سے پہلے ہی پسپا کردیا، پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی سے دہشت گرد فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ڈی آئی خان چونڈا چیک پوسٹ پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں پولیس کی جوابی فائرنگ سے متعدد دہشتگردوں کو فرارہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ 12 دسمبر کو ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 27 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ درابن میں چوکی پر خودکش حملے کے نتیجے میں عمارت تباہ ہو گئی اور 25 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *