ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایک دہشتگرد ہلاک

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایک دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے دہشت گرد محمد سہیل کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا۔

علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *