
ڈی آئی خان :ڈیرہ اسماعیل خان میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بڑی کارروائی کرتے ہوئے تین شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق جھڑپ میں مارے جانے والے شدت پسندوں کی شناخت نعمت اللہ، عبدالرؤف افغانی اور مصطفیٰ کے نام سے ہوئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے شدت پسند پولیس اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے اور طویل عرصے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے۔
اس موقع پر انسپکٹر جنرل خیبر پختونخوا نے کہا کہ پولیس پر حملوں کا جواب آخری خارجی کے خاتمے تک دیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آپریشنز کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے گا اور صوبے سے خارجیوں کے مکمل خاتمے کو یقینی بنایا جائے گا۔









