
ویب ڈیسک: پہلگام فالس فلیگ میں ناکامی کے بعد بھارتی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں بھارتی ایجنڈا بےنقاب کردیا۔ بھارت کی جانب سے پاکستان میں سرحدی دہشتگردی کا نیٹ ورک پوری دنیا میں بے نقاب کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بوکھلاہٹ کا شکار بھارتی حکومت نے اپنی ناکامیوں کا ملبہ اپنے ہی شہریوں پر دھرنا شروع کردیا۔ بھٹنڈہ چھاؤنی میں 7-8 سال سے کام کرنے والے موچی سنیل کمارکو گرفتارکرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سنیل کمار کو بھارتی حکومت نے قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے الزام میں گرفتار کیا۔ سنیل کمار کو حکام نے حساس معلومات شیئر کرنے اور پاکستانی ہینڈلرز سے رابطہ برقرار رکھنے کے شبہ میں گرفتار کیا ہے۔
Source link









