ژوب میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
ژوب میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ سیکٹر میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 7 دہششتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، ان کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیزمواد بھی برآمد کیا گیا جب کہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشتگردوں کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ سکیورٹی فورسز پاکستان سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *