کراچی میں لوڈشیڈنگ کے خلاف مختلف علاقوں میں احتجاج، ٹائرنذرآتش

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
کراچی میں لوڈشیڈنگ کے خلاف مختلف علاقوں میں احتجاج، ٹائرنذرآتش
کراچی میں لوڈشیڈنگ کے خلاف مختلف علاقوں میں احتجاج، ٹائرنذرآتش

کراچی میں شدید گرمی اور حبس کے باوجود مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔

بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف خدادادکالونی کے مکین سراپا احتجاج نظآئے اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام سڑکوں پرآگئے۔

علاقہ مکینوں نےسڑک بلاک کردی،ٹائرنذرآتش بھی کیا تاہم انتظامیہ کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کر دیا گیا۔

دوسری جانب گرومندرپٹیل پاڑہ کےمکینوں کا بھی کےالیکٹرک کیخلاف احتجاج جاری ہے ۔ عوام سڑکوں پر نکل آئی جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔کراچی میں بجلی کی طویل بندش پر نیشنل ہائی وے گلشن حدید، پنجاب کالونی، گزری اور شاہین کمپلیکس پر کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔

آئی آئی چندریگر روڈ، ڈاکٹر ضیاء الدین احمد خان روڈ کو رکاوٹیں لگا کر بند کردیا گیا۔

احتجاج میں خواتین بچے بھی شامل ہیں۔

مظاہرین کہتے ہیں کہ اس گرمی کے موسم میں 14، 14 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ پولیس کا کہناہے کہ احتجاج کی وجہ سے ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہوگئی ہے۔

مظاہرین کہتے ہیں بجلی کی طویل بندش کی وجہ سے علاقے میں پانی کا بحران پیدا ہو گیا ہے۔

جبکہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر کراچی سمیت حیدرآباد، پشاور، کوئٹہ اور دیگر شہروں میں بھی احتجاج کیا گیا۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *