کراچی میں موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
کراچی میں موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

 سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز موسم مزید سرد ہونے کی پیش گوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں شردی کی شدت برقرار ہے، کراچی میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز میں موسم مزید سرد ہونے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ24گھنٹےکےدوران موسم خشک،رات میں سرد رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ موجودہ درجہ حرارت14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت24 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

شہر میں ہوامیں نمی کا تناسب67 فیصد ہے اور شمال مشرق سے ہوائیں 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسےچل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا فضائی معیاربدستور خراب ہے، ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کےآلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی آج تیسرےنمبرپرآگیا ہے ، ہوامیں آلودہ زرات کی مقدار217پرٹیکیولیٹ میٹرزریکارڈ کی گئی۔.

ماہرین صحت نے شہریوں کو احتیاطی تدابیراختیار کرنے کا مشقری دیتے ہوئے کہا ہے کہ باہرنکلتےوقت ماسک کااستعمال کریں۔

پنجاب ، خیبرپختونخوا کے میدانی اورسندھ کےبالائی علاقوں میں شدید دھندچھائےرہنےکاامکان ہے،مری،گلیات اورکشمیرمیں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ بلوچستان کےشمالی اضلاع میں سردی کی شدت میں مزیداضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت دو،قلات میں منفی ایک ،سبی اورنوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت سات ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *