کراچی میں 18 سے 19 نشستوں میں ایم کیو ایم جیت رہی ہے: خالد مقبول صدیقی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
کراچی میں 18 سے 19 نشستوں میں ایم کیو ایم جیت رہی ہے: خالد مقبول صدیقی

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ کراچی میں 18 سے 19 نشستوں میں ایم کیو ایم جیت رہی ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے عوام نے آج مل کا فیصلہ کیا ہے، حق پرست اور مڈل کلاس لیڈر شپ پاکستان کو نئی روشنی دکھا رہی ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم کراچی میں کامیابی کا نیا ریکارڈ بنانے جارہی ہے۔

دوسری جانب ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کراچی، حیدرآباد اور میرپورخاص کے لوگوں نے ہم پر اعتماد کیا جس پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کل سے کراچی اور حیدرآباد کی ذمہ داری ہمارے کاندھوں پر آئے گی، شہر کے لوگوں نے ایم کیو ایم پاکستان پر بڑی ذمہ داری ڈال دی ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہمیں اب کل سے سندھ کے لیے سوچنا ہوگا۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *