کراچی والوں کیلئے مفت موٹر سائیکل اور موبائل فون کا اعلان

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
کراچی والوں کیلئے مفت موٹر سائیکل اور موبائل فون کا اعلان

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ڈکیتی کے دوران موٹر سائیکلوں اور موبائل فونز سے محروم ہونے والوں کے لئے مفت موٹر سائیکل اور موبائل فون دینے کا اعلان کردیا۔

گورنر ہاؤس میں لاعلاج مرض میں مبتلا بچوں کی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں موذی مرض میں مبتلا بچوں کو انکی خواہشات کے مطابق تحائف بھی دئیے گئے۔

اس موقع پر گورنر سندھ نے کراچی میں ڈکیتی وارداتوں کا نشانہ بنے والے شہریوں کے لیے بڑا اعلان کردیا اور کہا کہ شہری ایف آئی آر دکھائیں اور واردات میں چھینی گئی موٹرسائیکل یا موبائل فون کے بدلے نئی بائیک یا موبائل فون گورنرہاؤس سے لے جائیں۔

تقریب کے اختتام پر گورنر سندھ کی جانب سے تین بچوں کو انکی خواہش پر عمرے کے ٹکٹ بھی دئیے گئے جبکہ گورنر سندھ نے عوام کے لیے جلد پانچ لاکھ تک کے فری علاج کاہیلتھ انشورنس کارڈ کے اجراء کا اعلان بھی کیا۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *