کراچی کے شہریوں کیلئے بری خبر، بجلی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
کراچی کے شہریوں کیلئے بری خبر، بجلی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
کراچی کے شہریوں کیلئے بری خبر، بجلی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

حکومت نے کراچی کے شہریوں پر بھی بجلی بم گراتے ہوئے قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا، بجلی 9 روپے 98 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نیپرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کے لیے بجلی 9 روپے 98 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے جبکہ بجلی 2023 تا مارچ 2024 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ صارفین سے اضافی وصولیاں جون تا ستمبر 2024 میں کی جائیں گی، کے الیکڑک صارفین سے جون میں 2 روپے 68 پیسے فی یونٹ اضافی وصول کیے جائیں گے، جولائی میں 3 روپے 11 پیسے فی یونٹ اضافی وصول کیے جائیں گے۔

اسی طرح کے الیکڑک صارفین کو اگست میں 3 روپے 22 پیسے فی یونٹ اضافی دینے ہوں گے جبکہ ستمبر میں کے الیکڑک صارفین سے ایک روپے فی یونٹ اضافی وصول کیے جائیں گے۔نیپرا کے نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر نہیں ہو گا۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل بجلی کی بُلند قیمتوں کا سامنا کرنے والے بے بس صارفین کو تاخیر سے ادائیگی کرنے پر 14 فیصد سود ادا کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔

نیپرا نے کنزیومر سروس مینول (سی ایم ایس) میں ایک ترمیم کرکے اس کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا، جس کا مطالبہ پاور ڈویژن اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) نے کیا تھا، لیکن اس کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا۔

نیپرا نے نوٹی فکیشن میں کہا تھا کہ نیپرا نے کہا کہ اگر کوئی صارف رواں ماہ کے بل کی قسط کی درخواست کرتا ہے تو مقررہ تاریخ کے اندر پہلی قسط ادا کرنے پر کوئی سود یا تاخیر سے ادائیگی پر جرمانہ نہیں ہوگا۔

تاہم باقی اقساط پر 14 فیصد شرح سود سالانہ ادا کرنا ہوگا، اور قسطوں کی سہولت کی اجازت مالی سال میں صرف ایک بار ہوگی۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *