کراچی کے صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
کراچی کے صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست


کے الیکٹرک کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست ملک میں یکساں ٹیرف پالیسی کے تحت دائر کی گئی۔

کراچی کے صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست دے دی گئی۔

پاور ڈویژن نے فی یونٹ بجلی ایک روپے 71 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کروادی۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ درخواست گزشتہ مالی سال کی دوسری، تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔ گزشتہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں فی یونٹ بجلی47 پیسے مہنگی کرنےکی درخواست دی گئی ہے۔

تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 1 روپے 25 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست جمع کروائی گئی ہے۔

 نیپرا کا کہنا ہے کہ  وفاقی حکومت کی درخواست پر 20 دسمبر کو سماعت ہوگی،  کےالیکٹرک کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست ملک میں یکساں ٹیرف پالیسی کے تحت دائر کی گئی۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *