کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں دھماکا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں دھماکا

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں بارودی مواد کے دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطانق گلشن اقبال میں لیمو گوٹھ کے قریب بارودی مواد کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک بچی بھی زخمی ہوئی ، دھماکے کی نوعیت کا فوری طور پر علم نہیں ہوسکا۔

واضح رہے کہ یہ دھماکا ایک ایسے موقع پر ہوا ہے جب تقریباً اگلے 12 گھنٹوں کے اندر پاکستان کے عوام عام انتخابات میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

اس دھماکے سے قبل بلوچستان میں قلعہ سیف اللہ اور پشین میں بھی دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں کم از کم 28 افراد جاں بحق اور 43 زخمی ہو گئے تھے۔

ملک میں عام انتخابات کیلئے ووٹنگ 8 فروری بروز جمعرات کو صبح 8 بجے شروع ہوگی جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *