کرم تنازع کوہاٹ گرینڈ جرگے میں فریقین  نے امن معاہدے پر دستخط کردیے ذرئع

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
کرم تنازع کوہاٹ گرینڈ جرگے میں فریقین  نے امن معاہدے پر دستخط کردیے ذرئع
کرم تنازع کوہاٹ گرینڈ جرگے میں فریقین  نے امن معاہدے پر دستخط کردیے ذرئع

(ویب ڈیسک )  ذرائع کا کہنا ہے کہ کرم کے معاملے پر کوہاٹ گرینڈ جرگے میں   فریقین نے امن معاہدے پر دستخط کر دیے۔

ذرائع کے مطابق  کوہاٹ میں ضلع کرم کی صورتحال پر جاری گرینڈ جرگہ ختم ہوگیا ہے اور فریقین نے امن معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔

جرگہ رکن ملک ثواب خان نے تصدیق کی ہےکہ امن معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں، فریقین کی جانب سے45 ،45 افراد نے دستخط کیے ہیں، فریقین 14نکات پر مشتمل معاہدے  پر متفق ہوگئے ہیں، معاہدے کے تحت فریقین کےدرمیان سیز فائر کا فیصلہ ہوا ہے، فریقین مورچے ختم اور اسلحہ جمع کرائیں گے۔

جرگہ  رکن کا کہنا ہےکہ  راستے کھولنے اور قیام امن کے لیے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے،  معاہدے کی خلاف  ورزی کرنے والوں کو حکومت کے حوالےکیا جائےگا، امن و امان کو یقینی  بنانےکے لیے قانون نافذ کرنے والوں کے ساتھ مل کر کام کیا جائےگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  معاہدے کے تحت  نقصانات کا ازالہ کیا جائےگا  اوربڑا اسلحہ حکومتی تحویل میں دیا جائےگا۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا بیان :

دوسری جانب مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ   دونوں فریقین کی جانب سے امن معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں، ایک فریق کی جانب سے چند دن پہلے دستخط ہو گئے تھے، دوسرے فریق نے آج دستخط کر دیے ہیں۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف  نے کہا کہ بنکرز کی مسماری اور بھاری اسلحے کی حوالگی پر دونوں فریقین متفق ہو گئے ہیں،   امن معاہدے کے دستخط پر اہلیانِ کرم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،  امن معاہدے سے کرم میں امن اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا،   امن معاہدے پر دستخط سے معمولات زندگی جلد مکمل طور پر بحال ہو جائیں گے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *