کشتی میں سوار 60 تارکین وطن بھوک پیاس سے جان کی بازی ہار گئے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
کشتی میں سوار 60 تارکین وطن بھوک پیاس سے جان کی بازی ہار گئے

طرابلس (ویب ڈیسک) بحیرہ روم میں تارکین وطن کے ساتھ افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں 60 افراد بھوک اور پیاس کے باعث جان سے چلے گئے، میڈیا رپورٹس کے مطابق ربڑ کی کشتی میں سوار 60 افراد کے کشتی میں ہی ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے (بی بی سی)  کے مطابق تارکین وطن لیبیا کے ساحل سے ربڑ کی کشتی میں سوار ہو کر بحیرہ روم کی جانب روانہ ہوئے تھے جہاں ایک مدادی گروپ نے کشتی کے خراب ہونے کی نشاندہی کی اور اس دوران ریسکیو اہلکاروں نے 25 افراد کو بچالیا،  کشتی کا انجن تین دن کے بعد خراب ہو گیا جس کے باعث کشتی میں سوار افراد خوراک اور پانی کے بغیر رہ رہے تھے۔

کشتی سے ریسکیو کیے جانے والوں نے بتایا کہ مرنے والوں میں خواتین اور ایک بچہ بھی تھا جو ڈوب کر نہیں بلکہ بھوک و پیاس سے مرے ہیں۔امدادی گروپ کے مطابق اوشین وائکنگ کی ٹیم نے بدھ کو دوربین کے ذریعے کشتی کو دیکھا اور پھر اطالوی کوسٹ گارڈز کی مدد سے امدادی سرگرمیاں شروع کی گئیں، ریسکیو کیے جانے والوں کی صحت انتہائی خراب تھی اور وہ بہت کمزور تھے جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک تھی۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *