کولمبیا کی بدنام زمانہ منشیات سمگلر خاتون گرزیلڈا بلانکو کی زندگی پر نیٹ …
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کولمبیا کی بدنام زمانہ منشیات سمگلر خاتون گرزیلڈا بلانکو کی زندگی پر ایک نیٹ فلکس سیریز بننے جا رہی ہے، جس میں مرکزی کردارمعروف اداکارہ صوفیہ ورگارا ادا کر رہی ہیں۔” ڈیلی سٹار” کے مطابق گرزیلڈا بلانکو اس دھندے میں منشیات سمگلر پیبلو ایسکوبار کی حریف تھی۔
بلانکو اس قدر سفاک تھی کہ اپنے مخالف گینگز کے کارندوں کو موت کے گھاٹ اتارتے ہوئے ایک بار بھی نہیں سوچتی تھی۔حتیٰ کہ اس نے 2 شادیاں کیں اور اپنے دونوں شوہروں کو بھی قتل کر دیا تھا۔ بلانکو کے گینگ میں کام کرنے والے ایک ملزم نے بعد ازاں بتایا تھا کہ گرزیلڈا بلانکو لوگوں کو قتل کرنے کا آرڈر اس طرح دیا کرتی تھی جیسے لوگ پیزا آرڈر کرتے ہیں۔
70اور80کی دہائیوں میں گرزیلڈا بلانکو نے منشیات سمگلنگ سے ڈیڑھ ارب پاﺅنڈ سے زائد کی دولت کمائی۔رپورٹ کے مطابق گرزیلڈا نے 11سال کی عمر میں 10سالہ لڑکے کو قتل کیا تھا اور یہ اس کی زندگی کی پہلی واردات تھی۔اس کی سفاکیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس نے ایک بار ایک 2سالہ بچے کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔
گرزیلڈا بلانکو15فروری 1943ءکو پیدا ہوئی تھی اور 3ستمبر 2012ءکو 69سال کی عمر میں اسے سزائے موت دے کر ابدی نیند سلا دیا گیا۔ اس نے اپنی 200سے 2ہزار کے درمیان لوگوں کو قتل کرایا۔ اب اس کی زندگی پر نیٹ فلکس سیریز کی شوٹنگ جاری ہے۔ اداکارہ صوفیہ ورگارا کا کہنا ہے کہ اسے گرزیلڈا بلانکو بننے کے لیے روزانہ 2گھنٹے میک اپ کروانے میں لگ جاتے ہیں۔









