کوہلو میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی 5 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
کوہلو میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی 5 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک
کوہلو میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی 5 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک



راولپنڈی : آئی ایس پی آر کے مطابق کوہلو میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے مبینہ ٹھکانے پر انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی گئی۔ کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولیاں اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے علاقے کوہلو میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ انسانیت کے دشمن دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا جائے گا اور پوری قوم دہشت گردی کے خلاف عزمِ استحکام میں اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے، جبکہ علاقے میں ممکنہ مزید دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *