کھاد کی بلا تعطل فراہمی شروع، کاشتکاروں کو روزانہ 5 ہزار ٹن کھاد دینگے، گوہر اعجاز

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
کھاد کی بلا تعطل فراہمی شروع، کاشتکاروں کو روزانہ 5 ہزار ٹن کھاد دینگے، گوہر اعجاز
نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز (فائل فوٹو)۔
نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز (فائل فوٹو)۔

وفاقی وزارت صنعت و پیداوار نے ملک بھر میں کھاد کی بلا تعطل سپلائی شروع کر دی۔ 

اسلام آباد سے نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے اس حوالے سے کہا کہ کاشتکاروں کو یومیہ 5 ہزار ٹن کھاد کی فراہمی شروع کر دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل فرٹیلائزرز لمیٹڈ کمپنی سے کاشتکاروں کو کھاد کی فراہمی جاری ہے۔ حکومت نے 2 لاکھ 20 ہزار میٹرک ٹن کھاد درآمد کی ہے۔

گوہر اعجاز نے کہا کہ کھاد کے بحران پر قابو پالیا جائے گا۔ ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی انتظامیہ متحرک ہیں۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *