کھانسی اور گلے کی خراش دور کرنے کا آزمودہ طریقہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
کھانسی اور گلے کی خراش دور کرنے کا آزمودہ طریقہ

ملیٹھی کسی بھی اچھے پنسار کی دکان سے خرید لیں کیونکہ سرد موسم میں یہ ہر گھر میں ہونی چاہیے. یہ جڑی بوٹی موسمی وائرل بیماریوں سے بچانے میں آپ کے خوب کام آئے گی.

ملیٹھی کو انگریزی میں Licorice کہتے ہیں یہ ذائقہ دار جڑی بوٹی تقریباً 349 کیلوریز فی 100 گرام پر مشتمل ہوتی ہے جو کہ بنیادی طور پر کاربوہائیڈریٹس سے حاصل ہوتی ہے۔ ملیٹھی میں چینی کی مقدار تقریباً 44.24 گرام ہوتی ہے۔ اس میں پروٹین تقریباً 3.47 گرام ہوتی ہے۔ ملیٹھی ضروری وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور ہوتی ہےجیسے کہ وٹامن سی، وٹامن B6، پوٹاشیم، فاسفورس، میگنیشیم ، کیلشیم، اور آئرن۔

کھانسی کے مریض کے لئے ملٹھی کو چھیل کر موٹا کوٹ لیں اور چینی ملا کر پانی میں ابالیں اور پکائیں۔ یہ شربت مریض کو 2 چھوٹے چمچ دن میں 3 بار پلائیں۔ کھانسی جاتی رہے گی۔ جبکہ چبا کر عرق پینے سے بھی گلے کی تکلیف کا خاتمہ ہوتا ہے۔

اگر گلا سوجا ہوا محسوس ہو تو ملیٹھی کو منہ میں رکھ کر دیر تک چبائیں اور اس کا رس نگل لیں. گلے کی خراش میں ملیٹھی کو پانی میں ابال کر اس پانی سے غرارے کریں۔ متلی محسوس ہو تو ملیٹھی کی جڑ کو پودینے کی پتیوں کے ساتھ پانی میں ابالیں اور یہ پانی پئیں.

ایک چمچ چائے کی پتی، ایک ٹکڑا ادرک اور ایک ٹکڑا ملیٹھی لے کر پانی میں ابالیں اور کاڑھا بنا کر پئیں. یہ چائے خواتین کے ہارمونل عدم توازن سے لے کر سردی کے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لئے بہترین ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *