کیلیفورنیامیں سینکڑوں افراد کابیکری پر دھاوا کھانا و نقد رقم لوٹ لی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
کیلیفورنیامیں سینکڑوں افراد کابیکری پر دھاوا کھانا و نقد رقم لوٹ لی

کیلیفورنیامیں سینکڑوں افراد کابیکری پر دھاوا، کھانا و نقد رقم لوٹ لی

نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں سینکڑوں افراد ایک بیکری میں گھس کر تھوڑ پھوڑ کرنے کے بعد کھانا اور نقد رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق  اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سفید رنگ کی گاڑی ٹکر مار کر ایک بیکری کا دروازہ توڑتی ہے پھر ہوڈیز اور ماسک پہنے سینکڑوں افراد بیکری میں گھس جاتے ہیں جو کہ بیکری سے کھانا، لوٹری ٹکٹس اور نقد رقم لے کر فرار ہو جاتے ہیں۔

امریکی حکّام کے مطابق یہ واقعہ روبنز بیکری اور میکسیکن فوڈ انک کے باہر پیش آیا، جائے وقوعہ پر جب پولیس پہنچی تو انہوں نے کئی لوگوں کو وہاں سے بھاگتے ہوئے دیکھا۔

رپورٹ کے مطابق اس واقعے میں بیکری کے مالک کا کو تقریباََ 20 ہزار ڈالرز  کا نقصان ہوا ہے، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ امریکی پولیس اس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے تاکہ مجرموں کو پکڑا جا سکے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *