کینسرمیں اضافے کی بڑی وجہ سامنے آگئی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
کینسرمیں اضافے کی بڑی وجہ سامنے آگئی

دنیا بھر میں ہر پانچ میں سے ایک شخص میں زندگی میں کبھی نہ کبھی کینسر کی تشخیص ہوتی ہے جبکہ سال 2022 میں 2 کروڑ افراد میں کینسر کی تشخیص ہوئی اور 97 لاکھ افراد کینسر سے زندگی کی بازی ہار گئے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی رپورٹ کے مطابق پوری دنیا میں ہر 9 میں سے ایک مرد اور ہر 12 میں سے ایک خاتون کی موت کینسر کے باعث ہوتی ہے۔

نجی ٹی کے پروگرام میں طبی ماہرین نے کینسر کی بیماری سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر سے متعلق ناظرین کو آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ کینسر کے بڑھنے کی بڑی وجہ ہمارا طرز زندگی تبدیل ہونا ہے، جس میں ناقص غذائی اشیاء تمباکو نوشی، مختلف اقسام کی پان گٹکا چھالیہ وغیرہ شامل ہیں۔

طبی ماہرین نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں خواتین چھاتی کے کینسر میں بڑی تعداد میں مبتلا ہورہی ہیں، خواتین میں چھاتی کے کینسر کی وجہ گلٹی کا ابھرنا ہے، بد قسمتی سے اس کی تعداد بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے، ہر نو میں سے ایک پاکستانی عورت کو چھاتی کے کینسر کا خطرہ ہے۔ انہوں نے مشورہ کیا کہ 40 سال کی عمر سے تمام خواتین اپنا معائنہ ضرور کروائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی سطح پر سرکاری اسپتالوں میں کینسر کے مرض کی تشخیص کی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ شہروں کے علاوہ دور دراز علاقوں کی خواتین بھی کینسر جیسے موذی مرض سے محفوظ رہ سکیں۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *