
پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے 9 اور 10 مئی کے واقعات سے متعلق تمام مقدمات ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے صوبائی کابینہ سے منظوری حاصل کر لی۔ اجلاس کی صدارت وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کی، جس میں مقدمات کو سیاسی بنیادوں پر قائم قرار دے کر واپس لیے جانے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی شفیع جان کے مطابق کابینہ نے ریڈیو پاکستان پشاور واقعے کی انکوائری کے لیے صوبائی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری بھی دی۔ اس کے ساتھ انسداد دہشت گردی فورس کے لیے 15 کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ جاری کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔









