گدھا گاڑی میں چھپائے بم کا دھماکہ کم از کم 5 افراد مارے گئے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
گدھا گاڑی میں چھپائے بم کا دھماکہ کم از کم 5 افراد مارے گئے



نیروبی(مانیٹرنگ ڈیسک) مشرقی افریقہ کے ملک کینیا میں ایک گدھا گاڑی میں چھپایا گیا بم پھٹنے سے 5افراد موت کے گھاٹ اتر گئے۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق بم دھماکہ کینیا کے شمال مشرقی علاقے مانڈیرا میں واقع قصبے ایلواک میں ہوا۔ وزیرداخلہ کیتھورکنڈیکی نے بتایا ہے کہ یہ ایک دیسی ساختہ بم تھا، جس سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق زخمیوں میں پانچ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ مانڈیرا کینیا کا ایک ایسا علاقہ ہے جہاں صومالیہ کا عسکریت پسند گروپ الشباب اکثر ایسی کارروائیاں کرتا رہتا ہے۔ تاہم اس دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی گروہ نے تسلیم نہیں کی ہے۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *