گرتے بالوں کو روکنے کے لئے آسان نسخے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
گرتے بالوں کو روکنے کے لئے آسان نسخے


بالوں کا جھڑنا آج خصوصاً نوجوان نسل کا بہت بڑا مسئلہ بن چکا ہے، جس کا حل یا تو ملتا نہیں اگر مل جائے تو وہ بہت مہنگا ہوتا ہے، جو عام آدمی برداشت نہیں کر سکتا۔

یہاں ہم آپ کو بالوں کو جھڑنے سے بچانے اور ان کی نشونما کے عمل کو تیز کرنے لئے 8 غذائی ٹوٹکوں کے بارے میں بتائیں گے جن کو اپنانا نہایت آسان ہے۔

وٹامن سی سے بھرپور سادہ غذائیں:

اپنی غذاؤں کی فہرست میں وٹامن سی سے بھرپور اشیاءکو شامل کیجیے۔ وٹامن سی بالوں کے غدود کو قوت اور سر کی کھال میں موجود خون کو صحت مند رکھتا ہے۔وٹامن سی کے بہتر نتائج حاصل کرنے کے لئے اُسے ایسی غذاو ¿ں کے ساتھ ملا کر استعمال کرنا چاہیے جو وٹامن اے پر مشتمل ہوں کیونکہ وٹامن من اے سر کی جلد میں خون کی گردش کو بڑھاتا ہے ۔

پروٹین کا حصول:

بال 90فی صد پروٹین پر مشتمل ہوتا ہے، اسی لئے ایسی غذائیں جن میں کم پروٹین ہو، بالوں کے نقصان کا باعث بن سکتی ہیں۔ اسی لئے ایسی تازہ خوراک کا استعمال بڑھائیں، جن میں پروٹین کی مقدار زیادہ ہو۔

وٹامن اے اور بیٹا کیرونیٹ سے بھرپور غذائیں:

وٹامن اے صحت مند خلیوں اور ریشوں کی نشوونما کرتا ہے۔ وٹامن اے کی کمی بالوں کے جھڑنے اور ان کی کمزوری کا باعث بنتی ہے۔ بیٹا کیروٹین زرد اور ہری سبزیوں ،پالک،گوبھی،گاجر، میٹھے آلو،آم،تربوز وغیرہ میں پائے جاتے ہیں۔ان غذاو ¿ں میں موجود بیٹا کیروٹین وٹامن اے کے ساتھ مل کر بالوں کی حفاظت کرتا ہے۔

وٹامن بی سے بھرپور غذائیں:

وٹامن بی کئی قسم کے وٹامنز کا مجموعہ ہے، جو اکثر اکٹھے کام کرتے ہیں۔ شواہد نے یہ بات ثابت کی ہے کہ وٹامن بی کی مناسب مقدار خاص طور پر وٹامنز بی 6،بی 12،بی 7،بی 5 اور بی3 بالوں کی صحت کے لیے بہت ضروری ہیں۔

سلیکا استعمال کریں:

1939ءمیں کیمسٹری کا نوبل انعام حاصل کرنے والے پروفیسر ایڈولف نے یہ بات ثابت کی ہے کی زندگی کا وجود سلیکا کے بغیر ناممکن ہے۔انسانوں میں سلیکا ہڈیوں اور کھوپڑی کی نمو کے لئے اہم ہے۔ یہ بالوں کے لیے بھی بہت ضروری ہے۔ یہ گنجے پن کو روکتا ہے اور بالوں کو نشونما کو بڑھاتا ہے۔سلیکا انناس،ہری اور سُخ مرچ،گندم، چاول،آلو وغیرہ میں پایا جاتا ہے۔

زنک اور کاپر سے بھرپور غذائیں:

گو کہ ہمارے جسم کو کاپر کی معمولی مقدار درکار ہوتی ہے لیکن بالوں کو نشوونما کے لئے یہ بہت اہم ہے۔کاپر کی مناسب مقدار بالوں کے نقصان کو ناصرف روکتی ہے بلکہ یہ بالوں کی موٹائی میں اضافہ بھی کرتی ہے۔یہ بالوں کے قدرتی رنگ کو برقرار رکھتی ہے اور انھیں بے وقت سفیدی مائل ہونے سے بچاتا ہے۔جبکہ زنک بالوں سمیت پورے جسم میں نئے خلیوں کے نمو کا سبب بنتا ہے۔

سلفر(گندھک) والی غذاؤں کا استعمال کریں:

سلفر یا گندھک معدنی عنصر ہے جو انسانی جسم کے تمام خلیوں میں پایا جاتا ہے۔خاص طور پر ناخن،بالوں اور جلد کے خلیوں میں پائے جاتے ہیں۔سلفر میں خون کے گردش کی بہتری ،جلد کی سوجن سے بچاو اور بالوں کی نشوونما کی بہترین صلاحیت ہوتی ہے۔یہ جسم میں وٹامن بی کے تحت ہونے والے بہت سے کیمیائی تعاملات میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔انسانی جسم میں سلفر کی ضرورت صرف غذا سے حاصل کی جا سکتی ہے۔سلفر پروٹین والی سب غذاو ¿ں،گوشت،انڈہ،مچھلی دودھ اور بعض بیجوں وغیرہ میں پایا جاتا ہے۔

آئرن کی مناسب مقدار:

آئرن بالوں کو آکسیجن فراہم کرتا ہے۔آئرن کی ناکافی مقدار بالوں کے ریشوں کو درکار آکسیجن میں کمی کا باعث بنتی ہے، جس کی وجہ سے بالوں کی صحت پر بُرا اثر پڑتا ہے۔ لہذا آئرن کی کمی کو پوراکرنے کے لئے آئرن سے بھر پور غذائیں مثلاً خشک میوہ جات، انڈے کی زردی،گوشت اور پولٹری وغیرہ کا استعمال کیا جائے۔




Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *