گرپتونت سنگھ کے قتل کی منظوری کس نے دی تھی؟ امریکی میڈیا نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
گرپتونت سنگھ کے قتل کی منظوری کس نے دی تھی؟ امریکی میڈیا نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا



نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے امریکی شہری اور سکھ رہنما گُرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق کی گُرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی منظوری بھارتی ایجنسی ’را‘ کے اُس وقت کے سربراہ سمنت گوئل نے دی تھی۔واشنگٹن سے امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی ایجنسیوں کے مطابق کرائے کے قاتلوں سے رابطہ را کے افسر وکرم یادیو نے کیا۔ ” را “نے قتل کا حکم اُس وقت دیا جب جون 2023 میں نریندر مودی امریکہ کے دورے پر تھے۔

“جنگ ” کے مطابق سمنت گوئل پر بھارت سے باہر سکھ علیٰحدگی پسندوں کو ختم کرنے کا شدید دباؤ تھا۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ایجنسیوں کے خیال میں مشیر قومی سلامتی اجیت دوول کو یہ پلان معلوم تھا۔ بھارتی مشیر قومی سلامتی اجیت دوول اور سمنت گوئل نے اپنا مؤقف نہیں دیا۔  موجودہ اور سابق امریکی اور بھارتی سیکیورٹی حکام کے مطابق وکرم نے لکھا یہ قتل اب ترجیح ہے۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *