گلوکارہ شکیرا نے ٹیلر سوئفٹ کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمندظاہر کردی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
گلوکارہ شکیرا نے ٹیلر سوئفٹ کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمندظاہر کردی

نیویارک (آن لائن)عالمی شہرت یافتہ کولمبین گلوکارہ شکیرا کا کہنا ہے کہ وہ موسیقی کی دنیا میں ٹیلر سوئفٹ کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہیں۔

شکیرا اس وقت اپنی نئی البم کی ریلیز کی پروموشن میں مصروف ہیں، اس البم کو سابق ہسپانوی فٹبالر جیرارڈ پک سے علیحدہ کے بعد ان کی موسیقی کی دنیا میں واپسی قرار دیا جارہا ہے۔ اپنی البم ’لاس موئریس یانو لوران‘ کی پروموشن کے موقع پر نامور گلوکارہ سے دلچسپ سوال کیا گیا۔

میڈیا سے بات چیت میں ان سے پوچھا گیا کہ آپ کس گلوکارہ کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہیں، تو شکیرا نے جواب دیا کہ وہ ٹیلر سوئفٹ کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہیں۔

ان کے انٹرویو کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مداحوں نے کہا کہ یہ شراکت داری کامیاب ہوگی۔ ایک نے کہا کہ یہ شراکت تمام چارٹس پر غالب آجائے گی۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *