گلگت بلتستان میں 24جنوری کو عام انتخابات ہوں گے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
گلگت بلتستان میں 24جنوری کو عام انتخابات ہوں گے
گلگت بلتستان میں 24جنوری کو عام انتخابات ہوں گے

ویب ڈیسک: صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے گلگت بلتستان میں عام انتخابات 24 جنوری 2025 کو کرانے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان، راجہ شہباز خان نے آئینی تقاضوں کے مطابق اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد 60 روز کے اندر انتخابات کرانے کی تجویز ایوانِ صدر کو ارسال کی تھی، جسے اب باقاعدہ منظور کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ گلگت بلتستان اسمبلی اپنی آئینی پانچ سالہ مدت مکمل ہونے پر تحلیل کر دی گئی تھی، جس کے بعد جسٹس ریٹائرڈ یار محمد ناصر کو نگران وزیراعلیٰ مقرر کیا گیا۔ وزیراعظم نے بطور چیئرمین جی بی کونسل نگران وزیراعلیٰ کی تعیناتی کی منظوری دی تھی، جس کا نوٹیفکیشن کابینہ ڈویژن نے جاری کیا۔

اگلے عام انتخابات نگران حکومت کی زیر نگرانی منعقد ہوں گے۔ حکام کے مطابق گلگت بلتستان میں آئندہ انتخابات وفاقی الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت کروائے جائیں گے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *