گورنر سندھ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دیدی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
گورنر سندھ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دیدی


گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری---فائل فوٹو
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری—فائل فوٹو

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سندھ کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے فنانس بل 25-2024ء پر دستخط کر دیے، ان کے دستخط کے بعد بجٹ کی منظوری کا عمل مکمل ہو گیا۔

سندھ اسمبلی نے فنانس بل 25-2024ء کی کثرتِ رائے سے منظوری چند روز قبل دی تھی۔

سندھ اسمبلی میں فنانس بل کی منظوری کے وقت اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے احتجاج کرتے ہوئے کہا  تھا کہ عجلت میں فنانس بل منظور نہ کیا جائے ورنہ ہم ایوان کی کارروائی کا حصہ نہیں بنیں گے۔

فنانس بل کی مرحلہ وار منظوری کے بعد وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا تھا کہ اپوزیشن اراکین کے پاس کافی وقت تھا کہ وہ فنانس بل کے خلاف اعتراضات جمع کراتے مگر انہوں نے ایسا نہیں کیا۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *