گورنر پنجاب نےدی ینگ آرٹسٹ گروپ شو آف پینٹنگ نمائش کا افتتاح کردیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
   گورنر پنجاب نےدی ینگ آرٹسٹ گروپ شو آف پینٹنگ نمائش کا افتتاح کردیا

   گورنر پنجاب نے”دی ینگ آرٹسٹ گروپ شو آف پینٹنگ“ نمائش کا افتتاح کردیا

 لاہور(فلم رپورٹر)پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر، پِلاک اور آرٹ اینڈ کرافٹ فورم کے اشتراک سے پنجاب آرٹ گیلری میں ”دی ینگ آرٹسٹ گروپ شو آف پینٹنگ“ کے عنوان سے نمائش کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کیا اور آرٹسٹوں کے فن پاروں کی بے حد تعریف کی۔ اِس موقع پر سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب دانیال گیلانی، ڈائریکٹر جنرل پِلاک بینش فاطمہ ساہی، عدنان خالد بٹ نائب صدر لاہور چیمبر، ڈائریکٹر پِلاک ڈاکٹر خاقان حیدر غازی، رانا دلشاد (چیئرمین آرٹ اینڈ کرافٹ فورم)، میڈم آمنہ رندھاوا، قاری عیاض احمد، عامر شاہین رانجھا، شفاعت عباس ، کرن جان و دیگر موجود تھے۔ سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب دانیال گیلانی نے آرٹ اینڈ کرافٹ فورم کے چیئرمین کے سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے آرٹسٹس سپورٹ فنڈ قائم کیا ہے جس کے تحت ہم مستحق فنکاروں کی مالی معاونت کر رہے ہیں۔

آپ کے پاس بھی اگر ایسے افرادموجود ہیں تو ہمیں ان کے بارے میں اطلاع دیں۔ رانا دلشاد نے کہا کہ ہم نے نئے اور پرانے فنکاروں کے ساتھ مل کر اس نمائش انعقاد کیا ہے تاکہ نوجوان آرٹسٹوں کو مزید سیکھنے کا موقع مل سکے۔ عدنان خالد بٹ نے کہا کہ ہم فنکاروں کے لئے مشترکہ فنڈ قائم کرنا چاہتے ہیں جس سے فنکاروں اور ان کے ورثاءکی مستقل بنیادوں پر امداد کی جاسکے۔ ڈائریکٹر جنرل پِلاک محترمہ بینش فاطمہ ساہی نے کہا کہ پِلاک کے دروازے آرٹسٹوں کی خدمت کے لئے ہر وقت کھلے ہوئے ہیں اس لئے ہم آرٹ گیلری نئے آرٹسٹوں کو بلامعاوضہ فراہم کرتے ہیں۔ اِس نمائش میں حصہ لینے والے آرٹسٹوں میں عمران فیض، فاطمہ مشتاق، شفیق احمد رانا، فریدہ فاطمہ، عائشہ اصغر، غزالہ مستنصر، عیشا حسن، سلمہ خالد، سلیم انصاری، فائزہ اشرف، مدیحہ، عائشہ فرید، ثناءکریم، شازیہ خان، فاطمہ قیوم، نادیہ طفیل، رحما خان، ہادیہ معید، سعدیہ، تشکر فاطمہ، سلمان داو_¿د، عظمی بھٹی، فائزہ بھٹی، لاعبہ، صدیقہ عطا، عظمیٰ نذیر، دانیہ سعید، خدیجہ عاطف و دیگر شامل تھے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *