گڈ بائی 2025 ویلکم 2026۔۔۔۔ سال نو کا جشن شاندار آتش بازی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
گڈ بائی 2025 ویلکم 2026۔۔۔۔ سال نو کا جشن شاندار آتش بازی
گڈ بائی 2025 ویلکم 2026۔۔۔۔ سال نو کا جشن شاندار آتش بازی



آکلینڈ: دنیا بھر میں سال 2025 اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے اور پاکستان سمیت کئی ممالک آج نئے سال 2026 کا جشن منا رہے ہیں۔

سڈنی ہاربر برج پر بھی نئے سال کا استقبال، شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیاگیا۔ وقت کے فرق کی وجہ سے دنیا کے مختلف خطوں میں نئے سال کا آغاز مختلف اوقات میں ہوا، جس کے باعث سب سے پہلے نئے سال کا استقبال کرنے والے ممالک ہمیشہ توجہ کا مرکز رہتے ہیں۔

نیوزی لینڈ میں سال نو کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے ہوا، جہاں آکلینڈ شہر میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

دوسری جانب دنیا میں سب سے پہلے نئے سال کا آغاز بحرالکاہل میں واقع جزیرے ملک کریباتی سے ہوا۔ کریباتی کے مشرقی حصے میں واقع کریٹی ماٹی (کرسمس آئی لینڈ) وہ مقام ہے جہاں نیا سال سب سے پہلے داخل ہوتا ہے۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہاں دوپہر 3 بجے سال 2026 شروع ہوا، جبکہ جزیرے پر اس وقت رات کے 12 بجے تھے۔ اسی وجہ سے کریباتی کو دنیا میں نئے سال کا پہلا میزبان کہا جاتا ہے۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *