گھریلو صارفین کو صبح 5 سے رات 10 بجے تک بلا تعطل گیس فراہم کی جائے: وزیراعظم کی ہدایت

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
گھریلو صارفین کو صبح 5 سے رات 10 بجے تک بلا تعطل گیس فراہم کی جائے: وزیراعظم کی ہدایت
گھریلو صارفین کو صبح 5 سے رات 10 بجے تک بلا تعطل گیس فراہم کی جائے: وزیراعظم کی ہدایت

وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ موسمِ سرما میں گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی بہتر بنائی جائے۔ قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک بلا تعطل گیس کی فراہمی یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

انہوں نے یہ بات ایوان میں توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہی۔ علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ رواں سال پچھلے سال کے مقابلے میں گیس لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی آئی ہے، تاہم جہاں بھی گیس پریشر کے مسائل ہوں، نشاندہی کی جائے، حکومت فوری کارروائی کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ نومبر میں 80 سے 90 ہزار شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 70 سے 80 فیصد اوگرا کے حوالہ سے تھیں، ان شکایات کو ہم نے 36 گھنٹوں کے اندر حل کر دیا تھا۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *