ہمیں عمران خان سے ملاقات نہیں کرنے دی جارہی ہے: عمر ایوب

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
ہمیں عمران خان سے ملاقات نہیں کرنے دی جارہی ہے: عمر ایوب

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات میں آج بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت موجود ہے۔

راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ ڈیڑھ گھنٹے سے ہم یہاں عدالتی احکامات لے کر موجود ہیں، جیل انتظامیہ عدالتی احکامات کو ماننے سے انکاری ہے۔

عمر ایوب نے کہا کہ کیا ہم اپنے لیڈر سے ملاقات کی اجازت کے لیے عالمی عدالت جائیں؟ انٹرا پارٹی الیکشن ہیں اور دیگر معاملات ہیں، لیڈر سے مشاورت کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مطالبہ کرتا ہوں کہ پاکستان میں قانون کی بالادستی یقینی بنائی جائے۔ محسن نقوی، ڈاکٹر عثمان، آئی جی جیل خانہ جات اور وزیراعظم کس چیز سےخائف ہیں؟

عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے قومی اسمبلی میں وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کیا ہے، ملاقات کرنا میرا قانونی حق ہے جس سے محروم رکھا جارہا ہے، بتایا جائے کہ ہم کہاں جائیں، میں احکامات لے کر واپس عدالت جارہا ہوں۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *