
(ویب ڈیسک ) صدر آصف علی زرداری کے متنازع پیکا ترمیمی ایکٹ پر دستخط کے بعد بل قانون بن گیا۔
فصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے الیکٹرانک کرائمز کی روک تھام (ترمیمی) بل 2025 (پیکا) کی توثیق کردی ہے۔
صدر مملکت کی ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2025 کی بھی منظوری دیدی۔ اسکے علاوہ صدر آصف علی زرداری نے نیشنل کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن ( ترمیمی) بل 2025 کی بھی توثیق کر دی۔
گزشتہ روز سینیٹ نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل منظور کیا تھا۔ اس سے قبل بل کو قومی اسمبلی سے بھی منظور کرایا گیا تھا۔ایکٹ کی منظوری کے دوران اپوزیشن نے بل کی مخالفت کی اور احتجاج کیا جب کہ صحافیوں نے سینیٹ اجلاس کی کارروائی کے دوران واک آؤٹ کیا۔
گزشتہ روز پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یوجے) کی کال پر صحافی برادری نے متنازع پیکا ایکٹ ترمیمی بل کےخلاف کراچی، لاہور، اسلام آباد اور کوئٹہ سمیت ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے، صحافی رہنماؤں نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کو مسترد کرتے ہوئے اسے آزادی صحافت پر حملہ قرار دیا۔
Source link









