ہیٹ ویو کا خطرہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
ہیٹ ویو کا خطرہ

دنیا بھر میں ہیٹ ویو کی وجہ سے سالانہ لاکھوں اموات ہوتی ہیں اور اس فہرست میں اہم ایشیائی ملک کا پہلا نمبر ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کی موناش یونیورسٹی کی تازہ تحقیقی رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ ہیٹ ویو سے دنیا بھر میں سالانہ تقریباً 1.53 لاکھ لوگ موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

تحقیقی رپورٹ میں 1990 کے بعد سے 30 سالوں کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا گیا۔

اس میں بتایا گیا کہ ہیٹ ویو سے سب سے زیادہ اموات بھارت میں ہوتی ہیں جس کا نمبر 20 فیصد کے ساتھ پانچواں ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت کے بعد چین میں 14 فیصد جبکہ روس میں 8 فیصد اموات ریکارڈ ہوتی ہیں۔

موناش یونیورسٹی کے محققین کا ماننا ہے کہ 1.53 لاکھ اموات میں سے تقریباً نصف ایشیا جبکہ 30 فیصد سے زیادہ کا تعلق یورپ سے ہے۔

محققین کے مطابق صرف ایشیا میں ہیٹ ویو سے جڑی اموات کی تعداد تقریباً 75 ہزار جبکہ یورپ میں یہ تعداد 45 ہزار کے لگ بھگ ہے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *