یمنیٰ زیدی کس اداکار کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہیں؟

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
یمنیٰ زیدی کس اداکار کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہیں؟

حال ہی میں نایاب فلم سے ڈیبیو کرنے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے فلم اسٹار شان شاہد کے ساتھ فلموں میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو کلپ میں یمنیٰ زیدی نے اداکار شان شاہد کی اداکاری کی تعریفیں کیں اور لکھا کہ انہیں دیکھتے ہی ایسا لگتا ہے کہ وہ صرف فلموں کے لیے بنے ہیں۔

یمنیٰ زیدی کی مذکورہ ویڈیو کلپ چند دن قبل انڈیپینڈنٹ اردو کو دیے گئے انٹرویو کی ہے، جس میں انہوں نے نایاب میں کام کرنے سمیت مستقبل میں فلموں میں کام کرنے کے حوالے سے بھی بات کی تھی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستانی فلم انڈسٹری میں اداکار شان شاہد بہت پسند ہیں، انہوں نے ان کی متعدد فلمیں دیکھ رکھی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے شان شاہد کی فلمیں سینما میں بھی دیکھی ہیں، وہ انہیں بہت پسند ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ وہ فلموں میں ان کے ساتھ کام کریں۔

یمنیٰ زیدی نے شان شاہد کی اداکاری کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ اداکار کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ وہ بنے ہی فلموں کے لیے ہیں۔

یمنیٰ زیدی کی جانب سے تعریفیں کیے جانے اور ایک ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرنے پر شان شاہد نے بھی اداکارہ کی تعریفیں کرتے ہوئے انہیں اچھی اداکارہ قرار دیا۔

شان شاہد نے اشارہ دیا کہ ممکنہ طور پر وہ جلد ہی ایک ساتھ کام کرتے دکھائی دیں گے۔

یمنیٰ زیدی کی جانب سے شان شاہد کی تعریفیں کیے جانے اور اداکار کی جانب سے بھی ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیے جانے کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر دونوں کچھ عرصے بعد کسی فلم میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔

یمنیٰ زیدی بھی متعدد انٹرویوز میں مبہم انداز میں بتا چکی ہیں کہ وہ نایاب کے بعد دیگر فلموں میں بھی دکھائی دیں گی، تاہم انہوں نے کبھی اس حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی اور نہ ہی اپنی آنے والی فلموں کے حوالے سے کوئی معلومات فراہم کی ہے۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *