یمنیٰ زیدی کو کیسے ہمسفر کی تلاش ہے؟ اداکارہ نے بتا دیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
یمنیٰ زیدی کو کیسے ہمسفر کی تلاش ہے؟ اداکارہ نے بتا دیا

پاکستان کی خوبرو اداکارہ یمنیٰ زیدی کا کہنا ہے کہ ان کا ہونے والا جیون ساتھی خوبصورت ہو لیکن ان سے زیادہ اچھا نہ دکھے۔

حال ہی میں یمنیٰ نے اپنی نئی فلم نایاب کی تشہیری مہم کے سلسلے میں نجی ٹی وی کے ایک کامیڈی شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنے شوہر میں ہونے والی خصوصیات کے بارے میں بات کی۔

ہونے والے شوہر سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اداکارہ نے بتایا کہ میری خواہش ہے کہ وہ ایک اچھے دل کا شخص ہو اور ذہین ہو، میرے ساتھ تعلقات اچھے رہیں اور مجھ سے محبت کرے۔

یہ جواب سن کر میزبان نے کہا کہ آپ ان کی شکل و صورت کو ترجیح نہیں دیں گی؟ اس پر یمنیٰ زیدی نے جواب دیا کہ وہ میری نظر کو اچھا لگنا چاہیے، میں چاہتی ہوں شریک حیات مجھے اچھا لگے لیکن مجھ سے زیادہ خوبصورت نہ ہو۔

اس کے علاوہ شو کے دوران یمنیٰ نے اپنے پسندیدہ ہیرو سے متعلق کہا کہ انہیں ٹام کروز بہت پسند ہیں، وہ ان کی بڑی مداح ہیں۔

اداکارہ کا یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہورہا ہے جس پر صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *