یورپی یونین نے رومانیہ اور بلغاریہ کے شہریوں کے لیے بھی پاسپورٹ کی پابندی …
برسلز(مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی یونین رومانیہ اور بلغاریہ کے شہریوں کے پاس پاسپورٹ کی پابندی بھی اٹھالی۔
ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق یورپی یونین حکومتوں کی کونسل کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ رومانیہ اور بلغاریہ کے شہری اب پاسپورٹ کے بغیر ناروے اور سوئٹزرلینڈ سمیت بیشتر یورپی ممالک کا فضائی اور سمندری سفر کر سکتے ہیں۔یورپی یونین کی طرف سے بلغاریہ اور رومانیہ کو دی گئی اس سفری سہولت کا نفاذ31مارچ 2024ءسےہوگا، جس کے بعد ان دونوں ممالک کے شہری یورپی یونین کے 27سے 25ممالک کا سفر پاسپورٹ کے بغیر کر سکیں گے۔یورپی یونین کے دو ممالک آئرلینڈ اور قبرص میں جانے کے لیے یورپی یونین کے تمام ممالک کے شہریوں کے پاس پاسپورٹ ہونا لازمی ہے۔









