یونان میں گرفتار پاکستانی صحافی مونا خان کو قونصلر تک رسائی مل گئی سفارت خانے کے حکام جیل پہنچ گئے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
یونان میں گرفتار پاکستانی صحافی مونا خان کو قونصلر تک رسائی مل گئی سفارت خانے کے حکام جیل پہنچ گئے
یونان میں گرفتار پاکستانی صحافی مونا خان کو قونصلر تک رسائی مل گئی سفارت خانے کے حکام جیل پہنچ گئے



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان نے اینکر اور میراتھن رنر مونا خان کی گرفتاری کا معاملہ یونانی حکام کے سامنے اٹھاتے ہوئے قونصلر تک رسائی مانگ لی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ روز پاکستانی صحافی مونا خان کو یونان میں پاکستان کا قومی پرچم لہرانے کے جرم میں گرفتار کیا گیا، وہ ہائیکنگ کیلئے یونان گئی تھیںجبکہ کوچ محمد یوسف نے مونا کو حراست میں لینے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ پولیس نے ان کا فون بھی قبضے میں لے لیا ہے۔کوچ کا کہنا تھا کہ مونا سے میرا آخری رابطہ گرفتاری سے ایک گھنٹہ قبل ہوا تھا، وہ اپنے بیٹے کو ایتھنز میں چھوڑ کرگئی تھیں۔خیال رہے مونا خان سرکاری ٹی وی میں اینکر پرسن ہیں، وہ اپنے بیٹے کے ہمراہ بیرون ملک روانہ ہوئی تھیں، ان کی مبینہ آڈیو گفتگو بھی منظر عام پر آئی۔آڈیو ٹیپ میں انہوں نے بتایا تھا کہ یونان میں تمام ہائیکرز ایک ساتھ جمع ہوئے تھے، جب میں نے پاکستانی پرچم نکالا تو پولیس نے مجھے حراست میں لے لیا، مجھ سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ پاکستان کا پرچم لہرائیں گی، جس پر میں نے جواب دیا کہ جی ہاں میں پاکستان کا پرچم لہراوں گی، جس کے بعد یونان پولیس نے مجھ سے بدسلوکی کی۔
کوچ یوسف نے مونا کی رہائی کے لئے پاکستانی حکومت سے اقدامات کی اپیل کی تھی، جس کے بعد آج ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی اینکر اور میراتھن رنر مونا خان کی یونان میں گرفتاری کا معاملہ پاکستانی سفارتخانے نے یونانی حکام کے سامنے اٹھایا ہے۔
ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا کہ یونانی حکام سے مونا تک قونصلر رسائی مانگی ہے، یونان میں پاکستانی سفارتخانہ میراتھن رنر کی گرفتاری کی وجوہات معلوم کررہا ہے اور ان کے رننگ کوچ ملک یوسف سے بھی رابطے میں ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ یونانی حکام نے مونا خان تک قونصلر رسائی فراہم کر دی ہے، جس کے بعد پاکستانی سفارت خانے کے حکام جیل پہنچ گئے۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *