یوکرینی جنگی قیدیوں کو لےجانے والا روسی فوجی طیارہ گر کر تباہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
یوکرینی جنگی قیدیوں کو لےجانے والا روسی فوجی طیارہ گر کر تباہ

روس کے سرحدی علاقے میں یوکرینی جنگی قیدیوں کو لے جانے والا فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کا فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ سرحدی علاقے بلگورود میں گر کر تباہ ہوا۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق بلگورود میں گر کر تباہ ہونے والے طیارے میں 65 یوکرینی جنگی قیدیوں سمیت 74 افراد سوار تھے۔

روسی وزارت دفاع کا بتانا ہے کہ طیارے میں سوار یوکرینی جنگی قیدیوں کو تبادلے کے لیے بلگورود لے جایا جا رہا تھا کہ طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا تاہم روسی حکام کی جانب سے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی وجوہات سے متعلق کسی قسم کی اطلاعات فراہم نہیں کی گئیں۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *