یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کی مغربی ممالک پرکڑی تنقید

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کی مغربی ممالک پرکڑی تنقید

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کی مغربی ممالک پرکڑی تنقید

ویلنیئس (ڈیلی پاکستان آن لائن)یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے شکوہ کیا ہے کہ مغربی ممالک جنگ میں یوکرین کی امداد کرنے سے ہچکچا رہے ہیں،جس سے روس کے حوصلے بلند ہورہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی سرکاری دورے پر لتھوانیا پہنچے ہیں جہاں انھوں نے اپنے ہم منصب سے ملاقات کی اور روس یوکرین جنگ پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں یوکرینی صدر نے کہا ہے کہ پوٹن کبھی یوکرین پر مسلط جنگ کو کبھی ختم نہیں کریں گے جب تک ہم سب مل کر روسی جنگ کو منطقی انجام تک نہیں پہنچا دیتے۔صدر زیلنسکی نے متنبہ کیا کہ پوٹن کا مقصد صرف یوکرین پر قبضہ نہیں اور اس پر رکیں گے نہیں بلکہ لتھوانیا، لٹویا، ایسٹونیا، مالڈووا کا اگلا نمبر ہو سکتا ہے اور یہ سلسلہ اس وقت تک نہ رکے گا جب تک کہ مغربی ممالک اسے روکنے کے لیے جنگ میں شامل نہ ہوں گے۔یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے شکوہ کیا کہ مغربی ممالک کا ہماری مدد نہ کرنے میں ہچکچاہٹ سے روس کے حوصلے بڑھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ روس کے یوکرین پر حملے کو 2 سال ہوچکے ہیں اور 4 علاقوں کو فتح کرکے روس انھیں اپنا حصہ قرار دے چکا ہے جب کہ مغربی ممالک یوکرین کی مدد کے اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام نظر آرہے ہیں۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *