یوکرین کا روس کا سب سے بڑا جنگی بحری جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
یوکرین کا روس کا سب سے بڑا جنگی بحری جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ

یوکرین کی مسلح افواج نے روسی بحریہ کے سب سے بڑے جنگی جہاز کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے یوکرینی افواج اور امور دفاع کی خفیہ ایجنسی نے بحیرہ اسود میں روسی بحریہ کے سب سے بڑے جہاز سیزر کونیکوف کو تباہ کر دیا ہے۔

یوکرین کی وزارت دفاع کی جاری کردہ فوٹیج میں روسی بحری جہاز کو ڈرون حملے سے نشانہ بناتے دکھایا گیا ہے، بتایا گیا ہے کہ میگورا (v5) ڈرونز کے ذریعے کریمیا کے الپوکا نامی سول آبادی کے قریب یوکرین کی سمندری حدود میں موجود بحری جہاز کو نشانہ بنایا گیا۔

میگورا (v5) کے مینوفیکچرر کا کہنا ہے کہ ان کے ڈرونز سطح سمندر سے بالکل اوپر 42 ناٹیکل میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی یوکرین کی جانب سے کریمیا میں روس کے بحیرہ اسود کے بحری بیڑے کو بارہا نشانہ بنایا جا چکا ہے تاہم روس کی جانب سے ابھی تک اپنے بحری جہاز کے تباہ ہونے کی تصدیق نہیں کی گئی۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *