یکم جولائی سے پیٹرول کی قیمتوں میں کتنا اضافہ متوقع؟ حکومت کا پیٹرولیم لیوی میں  اضافہ  سےمتعلق بڑا فیصلہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
یکم جولائی سے پیٹرول کی قیمتوں میں کتنا اضافہ متوقع؟ حکومت کا پیٹرولیم لیوی میں  اضافہ  سےمتعلق بڑا فیصلہ



اسلام آباد:وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرولیم لیوی میں یکم جولائی سے اضافہ نہیں ہورہا اور نہ ہی اس حوالے سے  کوئی فیصلہ ہوا ہے۔

 وزارت کے مطابق یکم جولائی2024 سے پیٹرولیم لیوی میں اضافے سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔ وزارت خزانہ نے بتایاکہ پیٹرولیم مصنوعات پرپیٹرولیم لیوی میں گنجائش رکھی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کا کہناتھاکہ حکومت عوام پربوجھ نہیں ڈالنا چاہتی، مہنگائی میں کمی کیلئے اقدامات کیےجارہے ہیں۔وزارت خزانہ نے مزید کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ سے آگاہ ہیں۔

خیال رہے کہ میڈیا میں خبریں گردش کر رہی ہیں کہ  یکم جولائی سے پٹرول7روپے 54پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 9روپے 84پیسے اضافہ متوقع ہے۔

یکم جولائی سے پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں 5روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔نئے مالی سال سے پی ڈی ایل 60روپے سے بڑھا کر80روپے فی لیٹر کردیا گیا ہے۔پی ڈی ایل میں اضافے سے پٹرول  اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوسکتاہے۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *