یکم محرم الحرام 8 جولائی کو ہوگی: مولانا الخبیر آزاد

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
یکم محرم الحرام 8 جولائی کو ہوگی: مولانا الخبیر آزاد
یکم محرم الحرام 8 جولائی کو ہوگی: مولانا الخبیر آزاد

(ویب ڈیسک) مولانا الخبیر آزاد نے کہا محرم الحرام کا چاند نظر نہیں  ہے، یکم محرم الحرام 8 جولائی 2024 بروز پیر ہوگئی۔

تفصیلات کےمطابق کوئٹہ میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا الخبیر آزاد و دیگر  نےپریس کانفرنس کی، مولانا الخبیر آزاد نے بتایا کہ آج پاکستان کے اکثر و بیشتر مقامات پر مطلع آبرالود رہا،پاکستان کی کسی بھی مقام سے ماہ محرم الحرام کا چند نظر آنے کے شہادت موصول نہیں ہوئی, یوم عاشور 17 جولائی بدھ کو ہوگا۔

ممبر پنجاب رویت ہلال کمیٹی عارف سیالوی، مفتی اسحاق ساقی نے کہا  کہ لاہور میں محرم الحرام 1446ھ کا چاند نظر نہیں آیا، پنجاب بھر میں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں،لاہور میں چاند نظر آنے کا وقت7:51منٹ تھا۔

کراچی زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا محمد سلفی کی صدارت میں اختتام پذیرہو گیا،مولانا محمد سلفی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کراچی میں مطلع مکمل ابر آلود ہے جس کی وجہ سے چاند نظر آنا مشکل ہے،مختلف علاقوں سے چاند کی شہادتیں موصول نہیں ہوئی ہیں۔

زونل رویت ہلال کمیٹی نے کہاکہ اسلام آباد میں بھی محرم الحرام کا چاند نہیں آیا،وفاقی دارالحکومت میں چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *